سری لنکن پریمئر لیگ کی ٹیم کینیڈی ٹیسکرز میں شامل ٹیسٹ آل راؤنڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا دوسرا کو ویڈ 19ٹیسٹ کروا لیا ہے اور انہیں اُمید ہے کہ وہ منفی آئے گا۔
یاد رہےکہ چارٹر جہاز سے سری لنکا پہنچنے کے بعد سہیل تنویر کا کو ویڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ دس روز کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔
سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ان کے لیے حیران کن تھا، کیونکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف یا بخار بھی نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے دوسرا کو ویڈ 19 ٹیسٹ کروایا ہے، اگر وہ نفی میں آیا تووہ 26 نومبر سے شروع ہونے والی لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔