• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا خوف، برطانوی ٹینس سٹار جو سیلسبری پیرس ٹینس ماسٹرز سے دستبردار

لندن (اے پی پی)انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور ڈبلز مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑی جو سیلسبری نے کسی کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کافی وقت اس کے ساتھ گزارا تھا لیکن جب ان کو علم ہوا کے ان کے دوست کا کوووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو انہوں نے پیرس ماسٹرز ٹینس ایونٹ سے دستبردار ی اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔28 سالہ جو سیلسبری کا کورونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے بلکہ انہوں نے احتیاطی طورپر اپنے آپ کو خود ہی آئسولیٹ کر لیا ہے ۔ پیرس ماسٹرز ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں برطانوی ٹینس سٹار جو سیلبری کے جوڑی دار امریکہ کے راجیو رام تھےجودنیا کی معروف مینز ڈبلز ٹیم ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کا مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور نومبر میں لندن میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فرانس کے دارالحکومت میں جاری پیرس ماسٹرزٹینس میں جو سیلسبری کے ہم وطن ساتھی جیمی مرے اور نیل سکوپسکی انگلینڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ 15 نومبر کو او 2 ایرینا میں شروع ہونے والے اے ٹی پی فائنلز میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین