• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ماسٹرز ٹینس: رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسپین کے رافیل نڈال نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر 2 رافیل نڈال کا سامنا ہم وطن پابلو کرینابسٹا سے تھا۔

میچ کے آغاز میں نڈال کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا، اور پہلے سیٹ میں 6-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن پھر نڈال نے اپنی برتری ثابت کی اور پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد میچ میں واپس آئے اور بسٹا کو 5-7، 1-6 ہراکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔


سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زیورو سے ہوگا۔

ادھر جرمنی کے الیگزینڈر زیورو نے سوئٹرزلینڈ کے اسٹین وارنیکا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ، ان کی جیت کا اسکور 3-6 اور 6-7 رہا۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے ملوس رونک نے فرانس کے اوگو ہمبرٹ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

چوتھے کوارٹرز میں ڈینیل میدودیو نے واضح برتری کے ساتھ ارجنٹینا کے شوارٹزمین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تازہ ترین