• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعصام الحق کا فرانس میں گستاخانہ مہم کیخلاف ٹینس کورٹ میں احتجاج کا اعلان


پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کل سے پیرس ماسٹرز ٹینس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دنیا بھر میں بطور پاکستان کے سفیر اپنی پہچان بنانے والے اعصام الحق فرانسیسی صدر اور فرانس میں گستاخانہ مہم کیخلاف ٹینس کورٹ میں احتجاج کریں گے۔


پیرس ماسٹرز میں اعصام الحق اسٹی فینوس سیٹسی پاس کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بدھ کو ان کے مدمقابل برطانوی جوڑی ہوگی۔

ویسے تو یہ عام ٹینس میچ ہوگا لیکن اعصام اس میں پوری دنیا کو ایک پیغام دیں گے اور وہ یہ کہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب کی توہین کوئی بھی کھلاڑی قبول نہیں کرے گا۔

جیو نیوز کو بھیجے گئے وڈیو پیغام میں اعصام الحق نے کہا کہ وہ پیرس ماسٹرز کے دوران بطور احتجاج بازوں پر سفید پٹی باندھیں گے اور فرانسیسی صدر کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نے دنیا بھر کے ایتھلیٹس سے ایسا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

تازہ ترین