• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر محمود اشرفی کی احمدی برادری کے رکن کے قتل کی مذمت


چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے احمدی برادری کے ایک شخص کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی علماء کا اس بات پر اجماع ہے کہ ایک شخص کا قتل انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ اگر کوئی جرم یا گناہ کرتا ہے تو اس کو سزا دینا حکومتوں اور عدالتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔


طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پشاور، ننکانہ صاحب میں ہوئے قتل کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی فرد، گروپ یا تنظیم کو ایکسٹراجوڈیشل قتل اور فساد پھیلانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین