• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ کوٹ، سانگلہ ہل میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 3 زخمی، پولیس


ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کے قصبہ سانگلہ ہل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرخ احمد نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ موضع مڑھ بلوچاں سانگلہ ہل کا رہائشی ہے، جہاں احمدیہ جماعت کے ماننے والوں کے چار گھرانے آباد ہیں، یہ لوگ ہر ہفتے اس کے گھر میں اجتماعی عبادت کرتے ہیں۔


گزشتہ روز عبادت کے بعد گھر کا دروازہ کھولا تو مہد نامی نوجوان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آ کر طارق نامی شخص ہلاک اور طاہر، سعید اور طیب زخمی ہوگئے۔

پولیس نے قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین