• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹوئنٹی ورچوئل سربراہ کانفرنس، سعودی شاہی فضائیہ کا شاندار ایئر شو

جی ٹوئنٹی ورچوئل سربراہ کانفرنس کے آغاز پر شاہی فضائیہ اور مملکت کی قومی ایئر لائن ’السعودیہ‘ نے زبردست ایئر شو پیش کیا۔

ریاض کے آسمان پر سعودی شاہی فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی کرتب دکھائے، رائل ایئر فورس کے جہازوں کو سبز رنگ سے سجایا گیا تھا۔

ایئر شو میں رائل ایئر فورس کے سات اور سعودی ایئرلائن کے تین ایئربس اور بوئنگ طیاروں نے حصہ لیا۔


ریاض میں جی ٹوئنٹی کے ورچوئل سربراہ اجلاس کے موقع پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ہمیں تمام اقوام تک کم لاگت پر کورونا ویکسین پہنچانے کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اپنی ویکسین دوسرے ممالک کو دینے کی پیش کش کر دی ہے۔

تازہ ترین