• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈکیت 1 کروڑ مالیت کا سونا اور ہیرے لوٹ کر فرار

کراچی(صباح نیوز)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ڈکیت ایک بنگلے سے بھاری مالیت کا سونا، ہیرے اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کر کے ڈاکوں نے مبینہ طور پر 1کروڑ مالیت کا سونا اور ہیرے لوٹ لیے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے واردات کے دوران 20لاکھ روپے کیش رقم بھی لوٹی، 4ملزمان اسلحے کے زور پر بنگلے میں داخل ہوئے تھے، تلاشی کے دوران ملزمان نے گھر کا سامان بھی باہر نکال پھینکا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں ڈکیتی کا واقعہ کل صبح پیش آیا، ملزمان جاتے ہوئے اہل خانہ کے موبائل فون بھی لے گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین