• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگادی

خیرپور(این این آئی) ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھرکوآگ لگادی جس پر والد نے بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

پولیس نے بیٹی کو گرفتار کرکے وومین تھانے منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پیرگوٹھ کے سالار محلے میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگا دی جس پر لڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے پیرگوٹھ تھانے میں بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

ایف آئی آر میں والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی نے تذلیل کی اورگھرکوآگ لگائی، جس کے بعد تھانہ پیرگوٹھ پولیس نے بیٹی کو گرفتار کر کے وومین تھانے پہنچادیا۔

تازہ ترین