• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کے شرکاء کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا ہوگی، شہباز گل

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میڈیا اپوزیشن کی منافقت کو بے نقاب کرے اور بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے اپوزیشن کی قیادت کے دوہرے معیار کو اجاگر کرے، تقریب کیلئے بلاول ہائوس میں داخل ہونے سے قبل تمام مہمانوں کیلئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا لازم ہو گا، غریب عوام کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ کر یہ لوگ اپنے لئے سخت حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین