• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز کا اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے برادر اسلامی ملک اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق عقبہ آمد پر میزبان اردن بحریہ کے حکام نے پاکستانی جہاز کا استقبال کیا۔

کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار نے اردن کے حکام سے ملاقاتیں کئیں، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی او ذوالفقار کی جانب سے نیول چیف کا اردن کے عوام اور بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اردن کے حکام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالتِ زار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اردن کی رائل نیول فورس کے کمانڈر نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا، اس موقع پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

دورے کے آخر میں پاکستان اور اردن کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق بھی کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کےجہاز کا دورۂ اردن کا مقصدر بحری افواج کے مابین تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین