• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کورونا کی آڑ میں اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں، پرویز رشید


مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان پہلے سابقہ حکومت اور اب کورونا وائرس کی آڑ میں اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔

پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر عمران خان کو واقعی عوام کا درد ہے تو وہ دنیا بھر سے ملنے والے اربوں ڈالروں کا حساب دیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے سوالیہ انداز میں کہا کہ عمران خان بتائیں کہ اتنی بھیک کے بعد بھی ماسک، سینیٹائزر اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت کیوں نہ دے سکے؟

اُنہوں نے یہ سوال بھی اُٹھایا کہ یہ رقم جو کورونا سے بچاؤ کے لیے خرچ ہونی تھی وہ کس کی جیب میں گئی ہے؟

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اجتماعات روکنے کے بجائے وہاں ماسک اور سینیٹائزر دینے کا آئینی فریضہ انجام دیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم اپنے جلسوں کے تسلسل پر اصرار کے ذریعے عوام اور ان کی معاش کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈال رہی ہے کیونکہ اگر اسی شرح سے کیسز بڑھتے رہے تو ہم مکمل لاک ڈاؤن کی جانب بڑھنے پر مجبور ہوں گے اور نتائج کی ذمے دار پی ڈی ایم ہو گی۔

تازہ ترین