• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM ارکان عوام کی سیفٹی سے کھیل رہے ہیں، عمران خان


وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی سیفٹی سےکھیل رہےہیں۔

عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ سخت لاک ڈاون کے خواہشمند پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئےجلسے کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ وہی پی ڈی ایم رہنما ہیں جو لاک ڈاؤن نہ لگانے کی وجہ سے پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔

سوشل میڈیا بیان میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایسے وقت میں جلسے کررہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں اس وقت کورونا وائرس کے 18 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ پشاور میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے شدید بیمار 14 مریض رپورٹ ہوئے تھےجبکہ پشاور میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 39 فیصد رہی ہے۔

تازہ ترین