• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اسٹیشنز پر پولنگ پُرامن ہو رہی ہے، راجا شہباز خان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہبازخان کا کہنا ہے کہ وہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پُرامن ہورہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹ سے بھی بات کی ہے، انہوں نے بھی صاف شفاف الیکشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

راجا شہباز خان نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو کہا ہے کہ اپنے سیاسی رہنماؤں کو بھی الیکشن کی شفافیت کا یقین دلائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ سیاسی جماعتوں کے بلاوجہ اعتراضات ہیں۔

واضح رہے کہ گلگلت بلتستان کے حلقے جی بی اے21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

گندائے میں کُل 908 رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد موجود ہے جن میں 505 مرد، 403 خواتین شامل ہیں، پولنگ اسٹیشن میں جی بی اسکاؤٹس، پولیس اور مجسٹریٹ تعنیات کو کیا گیا ہے۔

تازہ ترین