• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گلگلت بلتستان کے حلقے جی بی اے21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، گندائے میں کُل 908 رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ہے موجود ہے جن میں 505 مرد، 403 خواتین شامل ہیں، پولنگ اسٹیشن میں جی بی اسکاؤٹس، پولیس اور مجسٹریٹ تعنیات کو کیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن سے 15 نومبر کو پولنگ بکس لے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ 15 نومبر کو گندائے پولنگ اسٹیشن کے پولنگ بکس کو شر پسند عناصر اٹھا کر لے گئے تھے کس کے نتیجے میں الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے گندائے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

تازہ ترین