وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پرویز رشید کے بیان پر کہنا ہے کہ اگر آپ کوئی مثبت بات نہیں کرسکتے تو کم از کم سفید جھوٹ بولنے سے احتراز کریں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفید جھوٹ بولنے سے احتراز کریں، کوروناوائرس کا پہلا مریض 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس دن ہم ماسک اور سینیٹائزر درآمد کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج الحمدلِلّٰہ پاکستان ناصرف خود کفیل ہے بلکہ کروڑوں کا سامان برآمد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے سابقہ حکومت اور اب کورونا وائرس کی آڑ میں اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔