شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن گزشتہ رات کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی دریائے کیٹوک کے قریب اسپن وام کے علاقے میں کی گئی ہے، علاقے کو گھیرنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
آئی ایس پی آرکا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی صدام شہید ہو گئے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان زخمی ہوئے ہیں۔