• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار


وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر آج لندن میں انتقال کر گئیں تھیں۔ 

ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان کے ذریعے کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں۔


ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔

مرحومہ شمیم اختر کے بڑے صاحبزادے نواز شریف اپنے علاج کے لیے اس وقت لندن میں ہی مقیم ہیں جبکہ ان کے چھوٹے صاحبزادے شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین