• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی نواز شریف کو پاکستان نہ آنے کی تلقین


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ وہ بالکل واپس نہ آئیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں، ان سے کسی انسانیت کی توقع نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی حکومتی شخص میں انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچادیتے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا، دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروس معطل ہونے کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے ملی۔


مریم نواز نے کہا کہ میرے والد اور گھر والے رابطے کی کوشش کرتے رہے، مگر رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔

تازہ ترین