وفاقی وزیر شیریں مزاری نے فرانس سے متعلق ٹوئٹ واپس لے لیا، ان کی جانب سے ٹوئٹ فرانسیسی سفارتخانے کی وضاحت کے بعد واپس لیا گیا۔
شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خبر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی تبصرہ بھی کیا تھا۔
اس خبر میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کو فرانس میں شناختی نمبر دیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے فرانس پر تنقید کرتے ہوئے اس کی ایک تازہ پالیسی کو مسلم مخالف قرار دیا تھا۔
اس پر فرانسیسی حکومت نے ان کے ردِعمل کو جعلی معلومات کا نتیجہ قرار دے کر بتایا کہ شیریں مزاری نے جس اخباری مضمون کا حوالہ دیا اُس نے اِس حوالے سے درُستی کردی ہے۔
اس کے بعد شیریں مزاری نے اپنی پہلی ٹوئٹ ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ حذف کردی۔