کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شبلی فراز کو چینی آتا نظر نہیں آتا جلسے کے ہزاروں شرکاء کہاں نظر آئیں گے ، پشاور کا جلسہ مہنگائی کیخلاف عوام کا ریفرنڈم تھا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے حکومتی وزراء کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ شبلی فراز صاحب کو جب 115روپے کلو چینی ، 75روپے کلو آٹا نظر نہیں آتا تو آج کے جلسے کے ہزاروں شرکاء کہاں نظر آئیں گے ، کیونکہ یہ جلسہ اسی مہنگائی کے خلاف عوام کا ریفرنڈم تھا۔ ہاں کچھ لوگ بی آر ٹی کو دھکا لگانے ضرور چلے گئے ہوں گے جلسے سے۔