اسلا م آباد (این این آئی) پاکستانی گلو کار غلام علی کا بھارتی ریاست گجرات میں کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غلام علی کو بھون نگر میں ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت کرنا تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر انکی پرفارمنس منسوخ کر دی گئی ۔کنسرٹ منسوخ ہونے سے بھارت میں غلام علی کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ کنسرٹ کو منسوخ کرنے کی بجائے ملک میں غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس قسم کے تفریحی پروگراموں کا انعقاد ممکن ہو سکے ۔