• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں حالات کشیدہ ، کرفیو کا امکان


گلگت بلتستان میں احتجاج اور حالات کشیدہ ہونے کے باعث کرفیو لگانے کا امکان ہے۔

ڈی آئی جی گلگت ریجن وقاص احمد کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے چار گاڑیوں اور ایک سرکاری دفتر کو آگ لگائی ہے۔

وقاص احمد نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کچھ لوگوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ حالات ابھی کنٹرول میں ہیں، اگر حالات دوبارہ بگڑے تو کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے۔

گلگت بلتستان اے 2 گلگت 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی وقاص احمد کے مطابق مظاہرین نے گلگت بلتستان اے 2 گلگت 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے، احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک سرکاری دفتر اور 4 سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی ہے۔


ڈی آئی جی وقاص احمد کے مطابق شر پسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں جن کی جانب سے ریور ویو روڈ اور مختلف مقامات پر پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ کشیدہ صورتحال کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ایک اور حلقہ جی بی اے21 غذر 3 کے تمام 52 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی آج دوبارہ کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین