وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی ہار سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کیا کہہ رہے ہوتے ہیں انھیں خود نہیں پتا ہوتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول جب اس صدمے سے باہر آئیں گے تو ہی انھیں کچھ سمجھ آئے گا۔
فواد چوہدری بولے مولانا فضل الرحمان کی جماعت عوامی نمائندہ نہیں ہے، عوام انھیں مسترد کر چکے ہیں۔