• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف والدہ کی وفات پر نئی انتقامی سیاست کا نشانہ بن رہے ہیں، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، نواز شریف والدہ کی وفات پر نئی انتقامی سیاست کا نشانہ بن رہے ہیں۔

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میرے خلاف کسی مالی بے ضابطگی کا کیس نہیں ہے، ملک میں کھیلوں کا جدید انفراسٹرکچر بنانا جرم ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک میں صاف شفاف الیکشن کی راہیں ہموار کرے، معیشت اور ملک چلانا اس حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری سے بے فکر ہو چکی ہے، عمران خان روز سوچتے ہیں ن لیگ کےخلاف جھوٹے مقدمات کیسے بنانےہیں۔


احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان منفی سیاست کی پیداوار ہیں، عمران خان کی حکومت مستقبل کے حکمرانوں کے لیے پل صراط ثابت ہوگی۔

تازہ ترین