• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی، نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان لانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی منتظر

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی، بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان لے جانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی منتظر ہے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹر کونسل کا کورونر جاری کرے گا۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونر میت کو پاکستان لے جانے کی اجازت والا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا، کورونا وائرس کی وبا کے سبب کورونر سے رابطہ صرف فون یا ای میلز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ آج شام یا کل تک ملنے کا امکان ہے، کوویڈ گائیڈ لائن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کی شرکت ہی ممکن ہوگی۔


بیگم شمیم اختر کی میت اتوار کی شام ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے منتقل کردی گئی تھی۔

تازہ ترین