• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں حلیے کی جھلک سامنے آگئی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اس خبر نے ہی بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کو خوش کر دیاتھا کہ وہ بالآخر 2سال بعد فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے انڈسٹری میں واپس آ رہے ہیں۔ اب اس فلم میں شاہ رخ اپنے کردار کی نوعیت سے کس حلیے میں نظر آئیں گے، اس کی ایک جھلک بھی سامنے آ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ فلم یش راج فلمز کی طرف سے پرڈیوس کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان یش راج فلمز کے آفس گئے جہاں پاپارازی فوٹوگرافر نے ان کی تصویر بنا لی۔اس تصویر میں شاہ رخ خان لمبے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی میں نظر آ رہے ہوتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اسی حلیے میں نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق پٹھان میں اداکار جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے اور سلمان خان بھی ایک مختصر کردار نبھائیں گے۔

تازہ ترین