• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان شاہد کو اوورسیز کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی مقرر کردیا گیا

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریاکی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت عرفان شاہد آف لنز کوپاکستان تحریک انصاف آسٹریا کا کوآرڈینیٹر نامزد کردیا گیا،’’میں ہوں پاکستانی‘‘ کے روح رواں حاجی ملک امین اعوان،حاجی قاسم علی،الحاج خواجہ محمد نسیم،اکرم باجوہ، راناقمرظہیر، حاجی چوہدری محمد حفیظ،نوید عاصم اور حاجی قاسم علی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان شاہد ایک محنتی سیاسی کارکن ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عرفان شاہد کی بطور کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستان تحریک انصاف آسٹریا نامزدگی کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے،ہم سب عرفان شاہد کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین