• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اورحمزہ کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کیلئے محکمہ داخلہ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست

لاہور (نمائندہ جنگ) کابینہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ پنجاب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کے معاملہ پر درخواست وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوبھجوا دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5روز کیلئے پیرول پر رہائی دی جائے، محکمہ داخلہ پنجاب 2 روز سے زائد کا پیرول دینے کا مجاز نہیں۔ ذرائع کا کہنا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسی قیدی کو 2روز سے زائد کی اجازت دینے کے مجاز ہیں۔اس معاملے پر وزیراعلیٰ نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا،جس میں درخواست کا جائزہ لیا جائیگا۔ محکمہ داخلہ کے حکام وزیراعلیٰ کو پیرول سے متعلق رولز کے بارے بریف کرینگے۔

تازہ ترین