• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF سفارشات کی روشنی میں 7 مقدمات درج، 10ملزمان گرفتار

کراچی(طلحہ ہاشمی) FATF سفارشات کی روشنی میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کی اطلاع پرٹیرر فنانسنگ کے خلاف کارروائی کر کے 7مقدمات درج کرلیے جبکہ ان مقدمات کے اندراج کے بعد کارروائیاں کر کے 8سے10ملزمان گرفتاربھی کیےگئے، حکام کہتے ہیں کہ ملزمان کالعدم تنظیموں کےلیے رقم اکھٹا کر رہے تھے ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں جس پر انہیں چالان کیا جائے گا۔ کراچی میں ٹیرر فناسنگ کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے ، حکام کاکہناہےکہ مقدمات حساس اداروں کی جانب سے فراہم اطلاع پر درج کیے گئے،مقدمات درج کیے جانے کے بعد 8سے 10ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کالعدم تنظیموں کے نام رقم اکھٹا کر رہے تھےاور یہ رقم مبینہ طور پر دہشتگردی کےلیے استعمال کی جاسکتی تھی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، حکام کے مطابق ان ملزمان کو ٹیرر فنانسنگ میں چارج کیا جائے گا، تمام ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے ٹھوس ثبوت اکھٹا کرلیے ہیں، کارروائیاں کورنگی، بن قاسم، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی ، نیو کراچی، اورنگی ٹائون، قائدآباد اور ناظم آبادمیں کی گئیں ، حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کے خلاف کارروائیاں فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین