ملتان(سٹاف رپورٹر) ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں صوبائی سطح پر حسن نعت اور تقریری مقابلوں میں ملتان نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔فاطمہ اشفاق نے حسن نعت میں صوبہ بھر میں سیکنڈ پوزیشن جبکہ ایمن عمر نے تقریری مقابلے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے فاطمہ اور ایمن نے 75،75ہزار روپے کا کیش پرائز بھی حاصل کر لیا ہے۔دونوں طالبات کا تعلق گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کلمہ چوک سے ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک ، سی ای او ایجوکیشن ریاض خان، پرنسپل ماہ طلعت نے فاطمہ اشفاق اور ایمن عمر کو شاباش اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے۔