ایک لیٹرپیٹرول کے برابر برقی توانائی سے نصف دنیا کا چکر لگانے والی برقی کار کو دنیا کی سب سے باکفایت ریل کار قرار دیا گیا ہے۔ ایکسی مس فور نامی کار برقی قوت سے چلتی ہے اور ہر طرح سے ماحول دوست ہے۔
یہ کار ریلوے ٹریک پر چل سکتی ہے ،جو 687 MPGe ہے یعنی ’ فی گیلن پیٹرول پر طے کی جانے والا فاصلہ جو میل میں ظاہر کیا جائے۔اس طرح 687 MPGeعام زبان میں 0.34 لیٹر فی 100 کلومیٹر ہوگا۔
اس حیرت انگیز سواری کو ڈیلارنا اور چامرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔یہ ریل کار اوسط 50 کلوگرام وزنی چھ مسافروں کو بٹھا کر پٹڑیوں پر 3.36 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے۔ایکسی مِس فور بہت ہلکی پھلکی اور بادحرکیاتی (ایئروڈائنامک) اصول کے تحت بنائی گئی ہے۔
اس میں ہلکے ترین طیاروں کا مٹیریئل استعمال ہوا ہے اور کار کو ہوائی ٹنل میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جہاں طیاروں کی افادیت جانچی جاتی ہے۔