گاڑی بنانے والی ایک نجی کمپنی نے ایک برقی وِنگ تیار کیا ہے جسے پہن کر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے پرواز کی جاسکتی ہے ۔اسے ڈیزائن ورکس اور اسکائی ڈائیر ور پیٹر سیلز مان کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کی آزمائش گزشتہ تین برس سے آسٹریائی ایلپس کی پہاڑیوں میں کی جارہی تھی۔
کمپنی کے مطابق عموماً وِنگ سوٹ سے 100 کلومیٹر کی رفتار تک پہنچا جاسکتا ہےلیکن اب برقی نظام کی بدولت یہ رفتار گلائیڈنگ سے آگے بڑھ چکی ہے اور وہ برق رفتاری سے طویل فاصلہ طے کرسکتے ہیں۔
اس میں دو عدد کاربن امپیلر یا پنکھے لگے ہیں جو 25 ہزار چکر فی منٹ کے لحاظ سے گھومتے ہیں اور پانچ منٹ میں غیرمعمولی طور پر دھکیلنے کی قوت فراہم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سوٹ سمیت پورا نظام بہت ہلکا پھلکا ہے اور اسے لے کر پہاڑ پر آسانی سے چڑھا جاسکتا ہے۔