پاکستان پییلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر ایڈووکیٹ امجد حسین کا گلگت بلتستان کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سے متعلق کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔
میر وزیر بیگ نے جی بی اے 2 گلگت 2 کےانتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف ملنے تک خاموش نہیں رہیں گے، پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج آج بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم پیپلزپارٹی کا مرکزی الیکشن مہم آفس سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے طابق گزشتہ روز جلائو گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔