صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا سے صحت یاب شخص کا دوبارہ متاثر ہونے کا ایک کیس سامنے آگیا۔
وائس چانسلر خیبر میڈیکل ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ کورونا سے کسی شخص کے دوبارہ متاثر ہونے پر تحقیق کر رہے ہیں، کورونا سے دوبارہ متاثر ہونےکےایک سے زائد کیسز بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ ڈیڑھ ہزار کورونا ٹیسٹ کر رہے ہیں، کورونا ٹیسٹ کی استعداد یومیہ 3 ہزار تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا سے بچاو کی ویکسین فی الحال دستیاب نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔