• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: 9 مخصوص نشستیں تقسیم، 6 پر پی ٹی آئی کامیاب

گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان نے ٹیکنوکریٹس کی 3 اور خواتین کی 6 مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی کل 9 مخصوص نشستوں میں سے 6 پر پی ٹی آئی،  2 پر پیپلز پارٹی اور ایک پر ن لیگی امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹس کی 3 میں 2 نشستیں تحریک انصاف کو مل گئی ہیں جبکہ ایک نشست پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 4 پی ٹی آئی کو ملی ہیں جبکہ ایک پیپلز پارٹی اور ایک مسلم لیگ ن کے حصے میں آئی ہے۔

راجا شہباز خان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پی ٹی آئی کے اکبر علی اور فضل رحیم جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام شہزاد منتخب ہوئے ہیں۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی کنیز فاطمہ، ثریا زمان، دلشاد بانو، کلثوم الیاس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے سعدیہ دانش اور ن لیگ کی صنم بی بی خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہیں۔

تازہ ترین