• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن: ن لیگ نے ایک اور سیٹ جیت لی

گلگت بلتستان کے حلقہ 21 غذر 3 کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو شکست ہوگئی۔

جی بی اے 21 غذر 3 کا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، اس نشست پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار غلام محمد 4 ہزار 908 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی امیدوار محمد ایوب 4 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔


پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ایوب نے حلقے میں ن لیگ کی کامیاب کو چیلنج کیا اور پورے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے۔

ریٹرننگ آفیسر گلگت بلتستان عارف حسین کے مطابق کل سے پورے حلقے کی ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ گنتی کی تکمیل کے بعد ہی اس نشست پر سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین