• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فلائٹ مس کرنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان کے کوویڈ 19ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان اب لاہور سے مردان روانہ ہوجائیں گے۔ اوپنر کا کوویڈ 19ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا تھا۔ اتوار کے روز قومی اسکواڈ کی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل فخر زمان کو تیز بخار ہوگیا تھا۔نیوزی لینڈ کی حکومت اور بیرون ملک سفری ہدایات کے مطابق تیز بخار کے باعث فخر زمان اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔

تازہ ترین