• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان سعید اور عروہ حسین کا باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سب سے زیادہ پیارے اور مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر میڈیا انڈسٹری کے مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ حسین نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے تین سال بعد باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی علیحدگی کی وجوہات دونوں کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ اور متضاد اختلافات بنے ہیں۔

ان دونوں کی جانب سے باضابطہ بیان میں ابھی تک اس خبر سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین