• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن اور سدرن کو الگ کرکے نیشنل گیس ٹرانسمیشن کمپنی قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) گیس کے شعبے میں اصلاحات کے منصوبے کے تحت حکومت نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو الگ کر کے آزاد نیشنل گیس ٹرانمیشن کمپنی ( این جی ٹی سی ) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔متعدد گیس کی تقسیم کار کمپنیاں قائم کی جائیں گی ۔نئی قائم کی جا نے والی ٹرانسمیشن کمپنی گیس کی خرید و فروخت کی مجاز نہیں ہو گی ، صرف انہیں ترسیل کا اختیار حاصل ہو گا ۔این جی ٹی سی وفاق کے تحت ادارہ ہو گا ۔تیکنیکی اور اقتصادی بنیادوں پر تقسیم کا ر کمپنیاں قائم کی جائیں گی مقابلہ جاتی عمل کے ذریعہ ٹرانسیکشن ایڈوائزری قائم کی جائے گی جس کے لئے حوالہ شرائط باہمی مشاورت سے طے کئے جائیں گے ۔ مشترکہ مفادات کی کونسل ان کی منظوری دی جائے گی ۔ اس عمل کے دوران جو لاگت آئے گی وہ دو گیس یوٹیلیٹی کمپنیاں اور اوگرا مساوی طور پر برداشت کریں گے ۔پٹرولیم ڈویژن کی تیار کردہ سمری کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور سوئی سدرن گیس کی خریداری کریں گے اور آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم کے بھی ذمہ دار ہوں گے ۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس عمل کی اسولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔

تازہ ترین