• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ ایجنسیوں میں بہتر رابطے کیلئے این آئی سی سی قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد کے ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہےکہ پاکستان کی 26 اہم انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈ ی نیشن کمیٹی ( NICC) کا سیکرٹریٹ نیشنل سکیورٹی ڈویژن میں ہو گا،وزیر اعظم نے خفیہ انٹیلی جنس ایجنسیز کے مابین بہتر رابطہ کاری کے لیے این آئی سی سی قائم کرنے کی منظوری دی ہے، نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی ڈی جی آئی ایس آئی کی نگرانی میں کام کر ےگی، سول اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین بہتر رابطہ کاری کے ذریعے قومی سلامتی کو مستحکم بنا نے، دہشت گر دی کے خلاف آپریشنز کی مختلف اداروں کے مابین موثر کوآرڈی نیشن اور داخلی سلامتی کے امور میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے لیے این آئی سی سی کا ادارہ کام کرے گا،وزیر اعظم عمران خان نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے منظوری دی کہ خفیہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا مشترکہ سیٹ اپ سکیورٹی ڈویژن کا حصہ بنایا جائے اور آئی ایس آئی کے چیف اس نئی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اور سکیورٹی کے نئے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مشتر کہ حکمت عملی سے آگے بڑھایا جاسکے گا، ذرائع کے مطابق نیکٹا بھی این آئی سی سی کا حصہ ہوگا، آئی ایس آئی، آئی بی کے ساتھ ایف آئی اے، نیکٹا، ایم آئی، این آئی، اے آئی، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، اسلام آباد جی بی اور آزاد کشمیر سمیت صوبوں کی اسپیشل برانچز ،کرمینلز انویسٹی گیشن ایجنسیز، اے این ایف، اے ٹی ایف، رینجرز، فرنٹئرکور، بی سی، ایف سی سمیت دیگر اداروں کی خفیہ ایجنسیاں نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی میں شامل ہوں گی۔

تازہ ترین