• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ڈی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ کچھ مسائل کے باعث سوسائٹی دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہے، جس جگہ سوسائٹی بننی تھی وہ گرین ایریا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ حصہ دریائے راوی کا آتا ہے، ہم نے دو تین متبادل جگہوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہم اس طرح سوسائٹی دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اس سوسائٹی میں ایک بڑی رقم لوگوں نے انویسٹ کی ہے، سوسائٹی کی منتقلی سے متعلق تمام ایشوز پر عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا۔


جسٹس مظہرعالم نے کہا کہ جو سوسائٹیز بھی بن رہی ہیں ایگریکلچر لینڈ پر بن رہی ہیں، سوسائٹیز کی وجہ سے ایگریکلچر لینڈ تباہ ہو رہی ہے، بلڈنگ رولز ایگریکلچر لینڈ پر تعمیرات کی اجازت نہیں دیتے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ سارا سبزہ تو آپ نے ختم کر دیا ہے، سوسائٹیز وہاں ہونی چاہئیں جہاں ایگریکلچر لینڈ نہ ہو، اسلام آباد کا بھی یہی حال کیا گیا ہے، ساری دنیا میں صحرا میں تعمیرات ہورہی ہیں۔

تازہ ترین