لاہور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق خواجہ آصف کو 26 جون کو طلب کیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث ان کی جانب سے دوبارہ نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔