چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری احمد مختار ایک ثابت قدم و تجربہ کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چوہدری احمد مختار کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اس کے علاوہ پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور اُن کے لیے صبرِجمیل کی دعا کی۔