• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے اعداد و شمار جاری

کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پر کمشنرکراچی آفس سے جرمانوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔

اعلامیے کے مطابق 2 ماہ میں 30 شادی ہال سیل کیے گئے، 13شادی ہالز پر ساڑھے 8 لاکھ روپےکےجرمانےعائد کیے گئے۔

کمشنر کراچی آفس کے اعلامیے کے مطابق اکتوبر سےاب تک 367 ریسٹورینٹ سیل کیےگئے،72 ریسٹورینٹس پر تقریباً 20 لاکھ روپےکےجرمانے ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر11اسکول سیل، 88کو وارننگ جاری کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 293 دکانیں سیل کی گئیں، 72 دکانوں پر33لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیےگئے۔


اعلامیہ کمشنر آفس کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 2 ہفتوں میں 178شہریوں پر1 لاکھ سے زائد روپے کےجرمانےعائد کیے گئے۔

تازہ ترین