• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1348 نئے کیسز، 8 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1348 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی اب مجموعی تعداد 2864 ہوگئی ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 16 ہزار 953 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 16226 گھروں میں اور 13 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 714 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جن میں سے 58 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 1348 نئے کیسز میں سے933 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین