• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی موسٰی کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملتان جلسے کے حوالے سے سرگرم علی موسٰی گیلانی کی گرفتاری اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت بوکھلا چکی ہے۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے  ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت جان چکی ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ 


بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور 30 نومبر کو جو بھی ہو، ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے۔

تازہ ترین