• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی ایل کھیلنے پر محمد عامر کا اظہار مسرت

پاکستان کرکٹ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا وائرس کے باوجود کرکٹ کھیلنے کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

محمد عامر لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) میں پاکستانی فرنچائز کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے، ایونٹ کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔

ایک بیان میں لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کورونا کے باوجود کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہاکہ گال گلیڈی ایٹرز نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سب کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں لنکا پریمئر لیگ کا میلہ کل سے سج رہا ہے، ایونٹ کا پہلا مقابلہ کولمبو کنگز اور کینڈی ٹیسکرز کے درمیان کھیلا جائےگا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، آل راونڈر شعیب ملک، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، فاسٹ بولر عثمان شنواری اور محمد عامر پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔

اس لیگ میں 5 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جن میں کولمبو کنگز، ڈمبولا ہاکس، کینڈی ٹیسکرز، فافنا اسٹالینز اور گال گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

تازہ ترین