• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور کی منگنی میں بلاول شریک ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ نہیں ہوا


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ جمعے کو ان کی بہن بختاور کی منگنی ہے۔ بلاول شریک ہوں گے یا نہیں؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

بختاور کے منگیتر محمود چودھری کے خاندان کے افراد کل (جمعرات) کو کراچی پہنچیں گے۔ تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہوگی، کیٹرنگ کمیٹی کے متعین اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی کی تقریب جمعہ کی شام ہو گی۔

اس سلسلے میں محمود چوہدری کے خاندان کے افراد جمعرات کو کراچی پہنچیں گے، جن کی مہمان داری کے لئے بلاول ہاؤس کا عملہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کو بھی کو رونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ جبکہ سجاوٹ کرنے والے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام کام کل رات تک مکمل کر لیں۔


ذرائع کے مطابق تقریب کے تمام انتظامات سے سابق صدر آصف علی زرداری مکمل آ گہی رکھے ہوئے ہیں اور تمام مہمانوں کو کو رونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس میں تعینات عملے کے تمام ارکان کے کو رونا وائرس ٹیسٹ کے لئے سیمپل لے لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین