• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد کیخلاف پی سی بی میدان میں آگیا

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی میدان میں آگیا۔

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے روز کھلاڑیوں کو وائٹ ربن پہن کر میدان میں اترنےکا کہہ دیا۔

قائداعظم ٹرافی کا پانچواں راؤنڈ کل (جمعرات) سے کراچی میں شروع ہوگا۔


ایونٹ کراچی کے 3 مختلف گراؤنڈز، جن میں نیشنل اسٹیڈیم بھی شامل ہے، پر 6 ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

وائٹ ربن ڈے خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی مہم کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین